بھارت کا خلائی جہاز ’منگل یان‘ مریخ کے مدار میں پہنچ گیا

جمعہ 26 ستمبر 2014 07:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء)بھارت کے خلائی جہاز ’منگل یان‘ نے کامیابی کے ساتھ مریخ کے مدار میں پہنچنے کے بعد سیارے کی تصاویر بنانے کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے۔بھارت کے خلائی تحقیق کے ادارے اسرو کے حکام کا کہنا ہے کہ منگل یان نے کچھ تصاویر بھیج دی ہیں جن کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔کسی سیارے پر بھیجا جانے والا سستا ترین مشن ’منگل یان‘ اس سرخ سیارے کی آب و ہوا کا بھی مطالعہ کرے گا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق خلائی گاڑی پر لے جائے جانے والے آلات میں کیمرا پہلا آلہ تھا جسے گاڑی کا مدار میں داخل ہونے کے چند گھنٹے بعد آن کر دیا گیا۔1350 کلو وزنی اس روبوٹک سیٹلائٹ مشن پر پانچ آلات نصب ہیں۔ اس گاڑی نے دس مہینے کی لمبی مسافت کے دوران 20 کروڑ کلومیٹر کا راستہ طے کیا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نیبدھ کو منگل یان کے مریخ کے مدار میں داخل ہونے کے موقعے پر بھارت کی کامیابی پر سائنس دانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج بھارت دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے پہلی ہی بار میں یہ کامیابی حاصل کی ہے۔بھارت نے اس مشن پر تقریباً 450 کروڑ روپے خرچ کیے جو کہ دوسرے ممالک کے مقابلے بہت کم ہے۔

متعلقہ عنوان :