سعودی عرب رواں سال حج اور عمرے سے 70 ارب ریال سے زائد ریونیو اکٹھا کرے گا

جمعہ 26 ستمبر 2014 07:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء)اقتصادی ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب کی حج اور عمرے سے آمدنی میں اضافہ متوقع ہے اور اس سال اس ضمن میں 70 ارب ریال سے زائد ریونیو اکٹھا ہو سکے گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق ماہر معاشیات عبداللہ المرزوق کا کہنا ہے کہ حج کے منافع میں اضافے کی علامات دکھائی دے رہی ہیں۔ آمدنی میں یہ اضافہ اس سال حج اور عمرہ کی غرض سے آنے والے 90 لاکھ افراد کی وجہ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سعودی یوتھ کے لئے حج اور عمرہ سیزن کے دوران مزید روزگار پیدا کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ حج اور عمرہ کے سیزن میں سعودی پراڈکٹس کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ، جو ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد گار ہوتا ہے۔ تا ہم سعودی عرب میں تیار کئے گئے تحائف اور دیگر آئٹمز کو چین کے ساتھ زبردست مقابلے کا سامنا ہے۔ اگر سعودی عرب کی تیار کردہ پراڈکٹس کی مناسب انداز میں مارکیٹنگ کی جائے تو مکہ اور مدینہ کی مارکیٹوں سے سالانہ 50 سے لے کر 80 کروڑ تک سعودی ریال ریونیو مل سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :