پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی،اتوار کو عمران خان جلسے سے خطاب کرینگے

جمعہ 26 ستمبر 2014 07:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی ، اتوار کو عمران خان جلسے سے خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی تھی اور انتظامیہ نے انیں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اتوار کو جلسہ سے خطاب کرینگے ۔