برطانیہ،غیر ملکی زرمبادلہ میں بدعنوانیوں کے الزامات ، پانچ بینکوں پر جرمانے عائد

جمعرات 13 نومبر 2014 09:14

لندن ((اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء)برطانیہ کی فنانشل کنڈیکٹ اتھارٹی نے بدھ کے روز غیر ملکی زرمبادلہ میں بدعنوانیوں کے الزامات کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے پانچ بنکوں پر مجموعی طور پر 1.1ارب پاؤنڈ(1.7ارب ڈالر،1.4ارب یوروز) کے جرمانے عائد کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف سی اے ریگولیٹر نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے برطانوی بینکوں ایچ ایس بی سی اور رائل بینک آف سکاٹ لینڈ،امریکی گروپوں سٹی بینک اور جے پی مورگن چیس اور سوئزبینک یو بی ایس پر ان کے غیر ملکی زرمبادلہ آپریشنز میں کاروباری اقدامات کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر جرمانے عائد کئے ہیں۔ہیرک نے اضافی 200ملین پاؤنڈ ادا کرے گا جبکہ بارکلیس اس حل میں شامل نہیں ہے لیکن ابھی تک اس کی تحقیقات ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :