خیر پور حادثہ میں جاں بحق سوات کے 37 افراد اُن کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک ، اکٹھے جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ، رقت آمیز مناظر،نماز جنازہ میں آرمی کے حکام ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس حکام اور ممبران اسمبلی کی شرکت

جمعرات 13 نومبر 2014 08:52

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء)خیر پور حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سوات کے 37 افراد کو اُن کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ اکٹھے جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ، رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ نماز جنازہ میں آرمی کے حکام ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس حکام اور ممبران اسمبلی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں بس حادثے میں جاں بحق ہونیوالے سوات کے 37 افراد کی لاشیں سوات کے مختلف علاقوں جبکہ گیارہ افراد کی لاشیں کراچی پہنچادی گئیں ، آپریشنل کمانڈر میجر جنرل جاوید بخاری کی خصوصی کوششوں کے باعث لاشوں کو خیر پور سے بذریعہ 130 سی طیارے کے ذریعے رسالپور پہنچا ئے گئے جہاں پاک فوج کے ذمہ داروں کے علاوہ ممبران صوبائی اسمبلی سید جعفرشاہ ، ڈاکٹر حیدر علی خان ، فضل حکیم خان اور دیگر نے لاشوں کو وصول کیا ، بعدازاں لاشوں کو ایمبولنس گاڑیوں کے ذریعے سوات پہنچا ئے گئے ، جن میں چودہ افراد کو تحصیل بحرین ، 23 کو تحصیل خوازہ خیلہ ، چھ افراد کو تحصیل مدین پانچ افراد کو تور وال ، سات افراد کو گورکین بحرین اور دو کو بحرین ساتال میں سپردخاک کیاگیا ، علاقے میں اجتماعی جکنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا، اس دوران رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئی ، مدین میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی اجتماعی نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کیاگیا نماز جنازہ میں ممبر صوبائی اسمبلی سید جعفرشاہ کے علاوہ مختلف الخیال لوگوں نے شرکت کی تووال میں ایم پی اے سید جعفرشاہ کے علاوہ علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں نمازجنازہ میں شرکت کی ، جبکہ گور نئی بحرین میں ایک ہی خاندان کے سات اور ساتال بحرین کے کئی خاندان کے افراد اجتماعی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کردیاگیا ، جبکہ تحصیل خوازہ خیلہ علاقہ چالیار میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی اجتماعی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد سپردخاک کردیاگیا ، نمازجنازہ میں میجر جنرل جاوید بخاری، ایم پی اے ڈاکٹر حیدر کے علاوہ ضلعی حکام اور تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، بیک وقت جنازے اٹھنے پر پورے علاقے میں کہرام چ گیا، ہر آنکھ آشکبار تھی ، اور فضاء سوگوار رہی ، ایم پی اے سید جعفرشاہ نے مختلف علاقوں میں نمازجنازہ میں شرکت کرنے کے علاوہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ، جبک ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی بھی نمازجنازہ میں شرکت اور غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی اور جاں بحق افراد کی ایصال ثواب کے لئے دعا مانگی ، ممبران صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزراء محمود خان ، محب اللہ خان ، فضل حکیم خان ، نادیہ شیر خان ، ڈاکٹر امجد ، عزیز اللہ گران ، سلیم الرحمان ، مراد سعید ، عوامی نیشنل پارٹی سوات کے صدر شیر شاہ خان ، انجینئر امیر مقام ، قیموس خان سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے مرحومین کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی ادھر ایم پی اے سید جعفرشاہ نے اس قسم کے حادثات سے بچنے کے لئے سڑکوں کی حالت درست کرنے کا مطالبہ کیا ، اس حوالے سے کالام شاہراہ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :