نائیجیریا میں خاتون کی طرف سے خود کْش بم حملہ

جمعرات 13 نومبر 2014 09:04

ابو جا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء ) نائجیریا میں ایک گرلز کالج میں خود کش حملہ کیا گیا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون خود کْش بم حملہ آور نے کا لج میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دارالحکومت ابوجا کے نزدیک یہ خود کْش بم دھماکہ گرلز کالج کی لائبریری میں ہوا۔ حملہ آور خاتون نے اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ابتدائی طور پر کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں ہیں

متعلقہ عنوان :