سری لنکا نے سزائے موت کے 5 بھارتی ماہی گیر قیدیوں کی مشروط معافی پر آمادگی ظاہر کردی

جمعرات 13 نومبر 2014 09:18

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء) سری لنکن حکومت نے سزائے موت کے بارے میں بھارتی ماہی گیر قیدیوں کی بھارت کو مشروط رہائی بارے یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبو میں وزیراعظم برابہا گانیسان نے بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کو بتایا کہ صدر مہندرا راجا پاکسے پانچ سزا یافتہ بھارتی ماہی گیر قیدیوں کی رہائی کیلئے آمادہ ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اس کیلئے بھارت کو ان قیدیوں کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل کو خارج کرنا ہوگا۔ دریں اثناء سری لنکن نائب وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ صدر اس معاملے کو جلد نمٹانے کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :