بحریہ ٹاؤن کا کراچی میں شہید ہو 170پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے امداد کا اعلان ،امداد آئی جی سندھ کے ذریعے دی جائے گی

جمعرات 13 نومبر 2014 08:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء)بحریہ ٹاؤن نے کراچی میں شہید ہونے والے 170پولیس اہلکاروں کے ورثاء کے لئے امداد کا اعلان کردیا،امداد آئی جی سندھ کے ذریعے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے کراچی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاء کے لئے امداد کا اعلان کردیا ہے ،ملک ریاض کا کہنا ہے کہ شہداء کے ورثاء کو آئی جی سندھ کے ذریعے امداد دی جائے گی اور مفاہمتی یادداشت پر جمعرات کو دستخط ہوں گے،بحریہ ٹاؤن ہر شہید کے ورثاء کو 45لاکھ کا پیکج دے گا،ورثاء کو10لاکھ روپے اور35لاکھ کا پلاٹ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :