پیرو، کرپشن اور کرائے کے قاتلوں سے متعلق رپورٹ دینے والے صحافی کی ہلاکت کی تحقیقات

جمعرات 13 نومبر 2014 09:04

لیما((اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء)پیرو میں پولیس ایک نوجوان صحافی کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہی ہے،جس نے کرپشن اور کرائے کے قاتلوں سے متعلق رپورٹ دی تھی،یہ بات حکام نے گزشتہ روز کہی۔22سالہ فرنینڈو رے مونڈی اوریب کو اتوار کے روز مسلح افراد کی جانب سے اپنے خاندان کی ملکیتی ایک دکان پر کام کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بظاہر ڈکیتی کی واردات لگتی ہے لیکن میامی میں قائم انٹرامریکن پریس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عوامی سطح پر ابتک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ان میں ابہام پایا جاتا ہے اور اس نے معاملے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دکان سے کوئی چیز چوری نہیں کی گئی،ریمونڈی اوریب میگزین کاریٹاس کے انویسٹی گیٹو رپورٹر تھے،انہوں نے حال ہی میں کینیٹے قصبے میں کرائے کے قاتلوں پر ایک مضمون لکھا تھا،جہاں ان کے خاندان کا سٹور واقع ہے،یہ لیما سے 150کلومیٹر(90میل) دور واقع ہے۔

(جاری ہے)

دیگر سٹوریز میں انہوں نے کرپشن کے الزامات پر جیل میں بھیجے گئے مےئر اور ایک رکن پارلیمنٹ کے میکسیکن منشیات سمگلر گروہ کے ساتھ مبینہ تعلقات سے متعلق لکھا۔آئی اے پی اے کے صدر گستاؤ مہمی،جو لیما اخبار لاری پبلکا کے ایڈیٹر بھی ہیں،نے گزشتہ روز کہا کہ میڈیا کو ان تحقیقات کا سراغ لگانا چاہئے جن پر ریمونڈی کاریتاس کیلئے کام کر رہا تھا،تاکہ اس دئیے کیلئے روشنی میں مزید اضافہ کیا جاسکے،جسے کچھ لوگ بجھانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :