کوئٹہ،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی دکانوں پرفائرنگ سے 5افرادقتل اور2زخمی

جمعرات 13 نومبر 2014 08:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دکانوں پرفائرنگ کرکے 5افرادکوقتل اور2کوزخمی کردیاتفصیلات کے مطابق بدھ کی شب کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے عثمان روڈچمن اسٹریٹ میں دکانوں پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکاندارعرفان،دکاندارسنیل کمار،خالد بلال،اورریڑھی بان گول گپے والانویدموقع پرجبکہ شاکرہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیافائرنگ سے غلام یاسین اورغیورشدیدزخمی ہوگئے فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاحملہ آورموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پولیس اورفرنٹےئرکورکاعملہ موقع پرپہنچ گیاجنہوں نے علاقے کوگھیرے میں لیکرنعشوں اورزخمیوں کوایدھی ایمبولنس کے ذریعے سول سنڈیمن ہسپتال پہنچایاجہاں پرانہیں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی تھی کہ شاکرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسانعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پرسوارتین نامعلوم مسلح افراد نے مختلف دکانوں اورریڑھی پراندھادھند فائرنگ کی جس سے یہ افرادہلاک اورزخمی ہوگئے مزیدکاروائی پولیس کررہی ہے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اعتزازاحمدگورایانے ”خبر رساں ادارے“کوبتایاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دکانوں پرفائرنگ کی ہے جس کی وجہ سے 5افرادجاں بحق اور2زخمی ہوئے ہیں تمام دکانیں قریب قریب ہے جن پرفائرنگ کی گئی انہوں نے کہاکہ تاحال ٹارگٹ کلنگ کاواقعہ معلوم ہورہاہے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

تاکہ اصل حقائق تک پہنچاجاسکے ۔