شاہینوں نے کیویز کو بھی جال میں پھانس لیا ، پاکستان 175رنز پر اننگز ڈکلیئر کرکے 480رنز کا ٹارگٹ دیا ، کیویز کی 174رنز پر 8وکٹیں گر گئیں ، پاکستان فتح سے صرف 2وکٹوں کی دوری پر جبکہ نیوزی لینڈ ابھی 306رنز کی دوری پر ہے ، میکلم 39، ولیم سن اور اینڈرسن 23,23 ، ٹوم لیتھم 20رنز بنا کر نمایاں رہے ، یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر اور راحت علی نے 2,2 ، حفیظ اور عمران خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، کریگ اور سوڈی 27,27رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں

جمعرات 13 نومبر 2014 08:43

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء) شاہینوں نے کیویز کو بھی جال میں پھانس لیا ، پاکستان 175رنز پر اننگز ڈکلیئر کرکے 480رنز کا ٹارگٹ دیا ، کیویز کی 174رنز پر 8وکٹیں گر گئیں ، پاکستان فتح سے صرف 2وکٹوں کی دوری پر جبکہ نیوزی لینڈ ابھی 306رنز کی دوری پر ہے ، میکلم 39، ولیم سن اور اینڈرسن 23,23 ، ٹوم لیتھم 20رنز بنا کر نمایاں رہے ، یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر اور راحت علی نے 2,2 ، حفیظ اور عمران خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، کریگ اور سوڈی 27,27رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔

ابو ظہبی ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 15رنز سے اننگز کا آغاز کیا ۔ اظہر علی نے 9اور محمد حفیظ نے 5رنز بنا رکھے تھے ۔69رنز پر پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب اظہر علی 23 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے 139 پر پاکستان کی دوسری وکٹ گری جب یونس خان 28رنز بنانے کے بعد ٹم ساؤتھی ہی کی بال پر ایل پی ڈبلیو ہوئے پاکستان نے 39.2اوورز میں 175رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی اور نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 480رنز کا ٹارگٹ دیا ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو شاہینوں نے کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ پر جم نہ نہ کھیلنے دیا 57پر کیویز کی پہلی وکٹ گری جب ٹوم لیتھم 20رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی بال پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے ۔61پر نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ گری جب برینڈن میکلم 39رنز بنا کر یاسر شاہ کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔

69پر ٹیلر 8رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے ابھی سکور 111 تک پہنچا تھا کہ سرفراز احمد نے حفیظ کی بال پر ولیم سن کو سٹمپ کرکے چلتا کردیا انہوں نے 23رنز بنائے 112پر کیویز کی پانچویں اور چھٹی وکٹ بھی گر گئی نہشام اور واٹلنگ بغیر کوئی رنز بنائے راحت علی کا شکار بنے 121پر کیویز کی ساتویں وکٹ گر گئی جب اینڈرسن 23رنز بنا کر عمران خان کی بال پر آؤٹ ہوئے ۔138کے مجموعی سکور پر ذوالفقار بابر نے ٹم ساؤتھی کو بولڈ کردیا وہ صرف 5رنز بنا سکے ۔ چوتھے دن کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 8وکٹوں پر 174رنز بنائے تھے کریگ اور ٹم ساؤتھی کو 27,27رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں پاکستان کو فتح کیلئے صرف 2وکٹیں درکار ہیں جبکہ نیوزی لینڈ ابھی 306رنز بنا کر فتح حاصل کرسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :