امیر قطر نے سوتیلے بھائی شیخ عبداللہ کو اپنا نائب نامزد کردیا

جمعرات 13 نومبر 2014 09:14

دوحہ ((اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے گزشتہ روز اپنے سوتیلے بھائی شیخ عبداللہ کو اپنا نائب نامزد کیا ہے ، یہ بات سرکاری خبررساں ایجنسی کیو این اے کی طرف سے جاری کئے جانیوالے ایک شاہی فرمان میں بتائی گئی ہے۔34سالہ شیخ تمیم نے ولی عہد شہزادہ کو مقرر نہیں کیا ہے کیونکہ اس نے اپنے والدہ کے اس کے حق میں دستبردار ہونے کے بعد جون 2013ء میں تخت سے دستبرداری کرلی تھی ۔

(جاری ہے)

شیخ عبداللہ بن حماد الثانی شاہی کابینہ کے سربراہ تھے اور جولائی 2013ء میں گیس کی دولت سے مالا مال اس ریاست کے نئے حکمران نے ان کو طاقتور قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کا نائب سربراہ مقرر کیا ، جس کے سربراہ تمیم خود تھے ۔گیس کی دولت سے مالا مال خلیجی امارت کے خودمختار ویلتھ فنڈ کیو آئی اے نے جرمنی کی واکس ویگنز سے لے کر فرانس کے توانائی کے سب سے بڑے ادارے ٹوٹل ، برطانیہ کے سینسبری کی سپر مارکیٹ چین اور برکلیز بینک میں کئی بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔اس کے اثاثوں کی مالیت 100ڈالر۔200ڈالر ملین ڈالر(150بلین یورو) کے درمیان ہے ۔

متعلقہ عنوان :