احمد شہزاد ڈاکٹرز کی جانب سے تین ہفتے آرام کے مشورے کو مدنظر رکھتے ہوئے وطن واپس پہنچ گئے، احمد شہزاد کو آئندہ تین ہفتوں تک کھیلوں کی کسی بھی قسم کی سرگرمی سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسی وجہ سے ہم نے انہیں مکمل آرام فراہم کرنے کے لیے پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا، معین خان ،ڈاکٹرز نے احمد شہزاد کو ڈاکٹرز نے آرام کے ساتھ ساتھ ادویہ بھی تجویز کی ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے، پی سی بی ، ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہونا اچھا ہے،نمبر ون ٹیم آسٹریلیا کو ہرانے پر بے حد خوشی ہوئی ہے،ڈاکٹروں نے انہیں 3 ہفتے کا آرام کرنے کو کہا ہے، جلد صحت یاب ہوکر کرکٹ کھیلوں گا ، احمد شہزاد

جمعرات 13 نومبر 2014 08:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں زخمی ہونے والے احمد شہزاد ڈاکٹرز کی جانب سے تین ہفتے آرام کے مشورے کو مدنظر رکھتے ہوئے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں منیجر معین خان نے کہا کہ کیونکہ احمد شہزاد کو آئندہ تین ہفتوں تک کھیلوں کی کسی بھی قسم کی سرگرمی سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے لہٰذا وہ ابوظہبی ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اسی وجہ سے ہم نے انہیں مکمل آرام فراہم کرنے کے لیے پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں احمد شہزاد کیوی باوٴلر کوری اینڈرسن کی باوٴنسر کو کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند ان کے چہرے پر لگی تھی۔اوپنر کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں سٹی اسکین میں معمولی فریکچر کی نشاندہی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا کہ ڈاکٹرز نے احمد شہزاد کو ڈاکٹرز نے آرام کے ساتھ ساتھ ادویہ بھی تجویز کی ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہونا اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ نمبر ون ٹیم آسٹریلیا کو ہرانے پر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ احمد شہزاد نے کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ورلڈکپ تک اپنی فارم برقرار رکھوں۔

احمدشہزاد کا ٹیسٹ میچ میں ہونے والی انجری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے انہیں 3 ہفتے کا آرام کرنے کو کہا ہے۔پی سی بی کے اسپورٹس میڈیسن سینئر جنرل منیجر ڈاکٹر سہیل سلیم بھی احمد شہزاد کی صحت کا وقتا فوقتاً جائزہ لیتے رہیں گے۔یاد رہے کہ آؤٹ ہونے سے قبل احمد شہزاد نے 176 رنز کی اننگ کھیلی تھی جو ان کے کیریئر کی بہترین اننگ بھی تھی۔ابھی تک پی سی بی کی جانب سے احمد شہزاد کے متبادل کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا اور عین ممکن ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ٹیم کے ساتھ موجود اوپنرز توفیق عمر اور شان مسعود میں سے کوئی ایک دبئی میں دوسرے ٹیسٹ کیلئے میدان میں اترے گا۔