محمد عامر پر پابندی ختم ہونے سے پہلے ڈومیسٹک کھیلنے کے لئے آئی سی سی میں اگلے ہفتے درخواست دیں گے،شہریار خان ،فاسٹ باؤلر کے کیریئر کو بچانے کے لئے بورڈ ہر جگہ ساتھ دے گا ، ملک میں کھیلوں کے فروع کے لئے علاقائی سطح پر کا م کر رہے ہیں ، چیئرمین پی سی بی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 13 نومبر 2014 08:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروع کے لئے علاقائی سطح پر کا م کر رہے ہیں ، محمد عامر پر پابندی ختم ہونے سے پہلے دومیسٹک کھیلنے کے لئے آئی سی سی میں اگلے ہفتے درخواست دیں گے ، فاسٹ باؤلر کے کیریئر کو بچانے کے لئے بورڈ ہر جگہ ساتھ دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

شہریار خان نے کہاعامر کے پانچ سالہ پابندی ختم ہونے سے پہلے دومیسٹیک میچ کھیلنے کا راستہ صاف کرنے کے لئے اینٹی کرپشن یونٹ میں اپیل کرائی جائے گی ۔پابندی سے پہلے عامر پاکستانی ٹیم نیشنل بینک کی نمائیدگی کر رہا تھا، لیکن آئی سی سی کی جانب سے پابندی عائد ہونے کے بعد ان کے تمام کنٹریکٹ ختم کر دئیے تھے ۔چیئرمین نے کہا دوسرے دو کھلاڑیوں کا پچھتاوا نہیں ان کا کیس عامرکے کیس سے مختلف ہے ہم نے آصف اور سلمان بٹ سے کہا ہے ان کی بحالی میں بورڈ کچھ نہیں کر سکتا جب تک آئی سی سی خود نرمی نہیں کر یگا۔