الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی منظوری دیدی ہے ،آٹھ مختلف رنگوں کے کاغذات فارم استعمال ہونگے

جمعرات 13 نومبر 2014 08:52

اسلام ایباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی منظوری دیدی ہے ،آٹھ مختلف رنگوں کے فارم کاغذات نامزدگی کے استعمال ہونگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے جنرل کونسلر کے لیے سفید رنگ کے کاغذت نامزدگی فارم استعمال ہونگے خواتین کونسلر کے لیے گلابی رنگ بنائے جائیں گے ذرائع کے مطابق لیبر کونسلر کے لیے ہلکے سبز رنگ ،اقلیت کونسلرز کے لیے برا ؤ ن رنگ ،یوتھ کونسلرز کے لیے پیلے رنگ،تحصیل کونسل اور جنرل نشستوں کے لیے لائٹ گرے رنگ۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرک کونسلز کی جنرل نشستوں کے لیے اورنج رنگ ڈسٹرک ،تحصیل اور ٹاون کونسلز کی دیگر نشستوں کے لیے نیلے رنگ کے فارم استعمال ہونگے ۔