کوئی یوٹرن نہیں لیا،دھاندلی کی تحقیقات تک دھرنا ہوگا،عمران خان

جمعرات 13 نومبر 2014 08:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو مذاکرات میں مداخلت کا نواز شریف نے کہا، نواز شریف نے اسمبلی میں جھوٹ بولا، کپتان نے یوٹرن لینے کی بھی تردید کردی، ان کا کہنا تھا دھاندلی کی تحقیقات تک دھرنا جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں اپنی رہائش بنی گالہ سے جلسہ گاہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفت گو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی یوٹرن نہیں لیا، بلکہ نواز شریف اور اسحاق ڈار جھوٹ بول رہے ہیں۔

ننکانہ صاحب روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن آرٹیکل ایک سو نوے کے تحت تحقیقات کے لئے کسی بھی ایجنسی کو بلاسکتی تھی، اس معاملے پر حکومت نے بھی رضا مندی ظاہر کی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب یا کے پی کے کا موزانہ کرنے کیلئے الیکشن کروالیں۔

متعلقہ عنوان :