سابق امریکی صدر جارج بش نے اپنے والد پر کتاب لکھ ڈالی، کتاب لکھنے کا تصور تاریخ دان ڈیوڈ میکلو کی بیٹی نے دیا،جارج بش

جمعرات 13 نومبر 2014 09:18

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء)سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش مصنف بن گئے۔ اپنے والد سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش پر کتاب لکھ ڈالی۔

(جاری ہے)

اپنی کتاب ''فورٹی ون اے پورٹریٹ آف مائی فادر'' کی تقریب رونمائی کے موقع پر ڈبلیو بش نے کہا کہ وہ اپنے والد ایچ بش کے دور حکومت کے بارے میں امریکی عوام کو بتانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب لکھنے کا تصور تاریخ دان ڈیوڈ میکلو کی بیٹی نے انہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام اپنے اکتالیسویں صدر کے دور کا از سر نو جائزہ لینا چاہتے تھے اور وہ اس عمل کا حصہ بننا چاہتے تھے۔ کتاب میں انہوں نے اپنے خاندان کی نجی باتیں بھی بیان کی ہیں۔