جعلی ڈگری ثابت،مسلم لیگ(ن) کے حنیف جٹ نااہل قرار،پی پی226 میں دوبارہ پولنگ کا حکم

جمعرات 13 نومبر 2014 08:48

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13نومبر۔2014ء)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی سے مسلم لیگ(ن) کے رکن حنیف جٹ کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا،حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم بھی دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے رکن حنیف جٹ کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا ہے،حنیف جٹ چیچہ وطنی کے حلقہ پی پی226سے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے،الیکشن کمیشن نے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم بھی دے دیا ہے،واضح رہے کہ چیچہ وطنی کے ثاقب گجر نے حنیف جٹ کی ایل ایل بی کی ڈگری چیلنج کی تھی اور الیکشن ٹریبونل نے ڈگری جعلی ثابت ہونے پر حنیف جٹ کو نااہل قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :