عوام کا اعتماد بڑھانے کے لیے تمام بیوروز کو کرپشن کے خلاف ملک گیر احتساب کرنا ہو گا، چیئر مین نیب ،کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف طے شدہ احداف حا صل کرنے کے لیے عوامیشعور اجاگرنے کی اشد ضرورت ہے، قمرزمان چوہدری

منگل 9 دسمبر 2014 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء) چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ قومی ادارے پر عوام کا اعتماد بڑھانے کے لیے تمام نیب بیوروز کو کرپشن کے خلاف ملک گیر احتساب کرنا ہو گا جبکہ کرپشن اور بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑنے کے حوالے سے طے شدہ احداف حا صل کرنے کے لیے قانون کے مطابق کر پشن کے خلاف شعور اجاگرنے کی اشد ضرورت ہے، اینٹی کرپشن ڈے کے حواے اپنے ایک بیان میں انہوں نے تمام نیب بیوروز کو ہدایت کی کہ کر پشن کے خلاف عوامی شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں، طلبہ کے درمیان کرپشن کے خلاف بینرز اور پوسٹر پرینٹنگ مقابلوں کے علاوہ سیمنارز کا انعقاد کیا جائے، چیئرمیں نیب نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کرپشن کے خاتمے اور عوامی شعور کے حوالے سے نیب کی کوششیں اور اقدامات سود مند ثابت ہوئے ہیں اور تمام بیوروز کی کارگردگی بھی تسلی بحش ہے، انہوں نے کہا ایک سال کے دوران نیب بیورز نے 4ارب روپے کی ریکوری کی ہے جو قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :