افغانستان میں 24گھنٹوں میں 19طالبان ہلاک ،ایک گرفتار ، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ ، ہتھیاراور 31 قسم کی نصب کی جانیوالی بم ڈیوائسزقبضے میں لے لی گئیں

منگل 9 دسمبر 2014 08:14

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء)افغانستان میں نیشنل سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 19 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان وزار ت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نیشنل سیکورٹی فورسز اور انسداددہشت گردی جوائنٹ آپریشن میں 19 طالبان مزاحمت کار ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

آپریشن میں 2 زخمی اورایک کو گرفتار بھی کیاگیا ہے۔ صوبوں ننگرہار، پروان، بغلان، قندھار، زابل،ارزگان، میدان، وردک، لوگار، غزنی، خوست اور پکتیکا میں آپریشن کیاگیا۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ ، ہتھیاراور 31 قسم کی نصب کی جانیوالی بم ڈیوائسزقبضے میں لے لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :