یمن کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 70 افریقی پناہ گزین ہلاک ،کشتی یمن کی المکہ بندرگاہ کے قریب تیز ہواوٴں اور سمندری لہروں کی وجہ سے ڈوب گئی، حکام

منگل 9 دسمبر 2014 08:12

صنعا ء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء)یمن کے مغربی ساحلِ سمندر کے قریب افریقہ سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین کی کشتی ڈوبنے سے 70 افراد ہلاک ہوگئے ۔یمن کے سکیورٹی حکام کے مطابق کشتی پر زیادہ تر ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین تھے اور یہ کشتی یمن کے المکہ بندرگاہ کے قریب تیز ہواوٴں اور سمندری لہروں کی وجہ سے ڈوب گئی۔

(جاری ہے)

ہر سال ہزاروں کی تعداد میں پناہ گزین اکثر گنجائش سے زیادہ مسافر لے جانے والی کشتیوں میں بحیرہ احمر کو پار کرکے یمن میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس سفر کے دوران سینکڑوں لوگ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے مہاجرین کے ادارے نے اکتوبر میں کہا تھا کہ سنہ 2014 میں یمن پہنچنے کی کوشش میں 200 سے زیادہ افراد سمندر میں ہلاک ہوئے ہیں۔اقوامِ متحدہ نے اس وقت کہا تھا کہ ’سمگلروں کے ہاتھوں پناہ گزین کے ساتھ بدسلوکی، انھیں ریپ کرنے اور اذیتیں دینے کے واقعات کی مسلسل اطلاعات آ رہی ہیں اور سمگلروں کی جانب سے سخت رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے سمندر میں ڈوبنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے

متعلقہ عنوان :