فیصل آبادواقعہ کی تحقیقات ، پنجاب حکومت نے سیکرٹری ماحولیات کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی قائم کردی

منگل 9 دسمبر 2014 08:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء)فیصل آبادواقعہ کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت نے سیکرٹری ماحولیات کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی قائم کردی ،پنجاب حکومت نے فیصل آبادمیں تحریک انصاف کے رکن کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ،کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری ماحولیات پنجاب کریں گے جبکہ دیگرممبران میں ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اورایڈیشنل کمشنرفیصل آبادشامل ہیں ،کمیٹی واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعداپنی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کریگی

متعلقہ عنوان :