سپریم کورٹ کاسات رکنی لارجربنچ وزیراعظم کی اہلیت کے خلاف درخواست کی سماعت آج کرے گا،چیف جسٹس ناصرالملک بنچ کی سربراہی کریں گے

منگل 9 دسمبر 2014 08:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء )سپریم کورٹ کاسات رکنی لارجربنچ وزیراعظم محمدنوازشریف کی اہلیت کے خلاف درخواست کی سماعت آج (منگل )کوکرے گاچیف جسٹس ناصرالملک بنچ کی سربراہی کریں گے بنچ کے دیگر ججز میں جسٹس جواد ایس خواجہ ،جسٹس انورظہیر جمالی ،جسٹس میاں ثاقب نثار ،اور دیگر ججز شامل ہیں واضح رہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی مین تین رکنی بنچ نے کوئٹہ سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میں کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ دیاتھاکہ مزکورہ مقدمے کی سماعت کے لیے لارجر بنچ قائم کیاجائے جس پر چیف جسٹس ناصرالملک نے سات رکنی لارجر بنچ قائم کیاتھاجس کی صدارت وہ خود کررہے ہیں کیس کی سماعت آج منگل کوہوگی پہلے یہ مقدمہ پیرکوسماعت کے لیے مقرر کیاگیاتھامگر بعدازاں نامعلوم وجوہ کی بنیادپر اس کیس کونودسمبر کوسماعت کے لیے مقررکیاگیا۔