بھارتی پولیس نے غیر قانونی طور پر اپنے پانیوں میں داخل ہونے والے دو بنگلہ دیشی ٹرالر 55 افراد سمیت تحویل میں لے لئے

منگل 9 دسمبر 2014 08:14

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء)بھارتی پولیس نے اپنے پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے دو بنگلہ دیشی ٹرالر55 افراد سمیت اپنی تحویل میں لے لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ جزیرہ ساغر کے نزدیک بھارتی پانیوں میں داخل ہونے والے دو بنگلہ دیشی ٹرالر ”الہار سالیک ٹو“ اور نوواڑہ ، کو پولیس نے55 افراد سمیت تحویل میں لیتے ہوئے فریزر گنج میرین پولیس کے حوالے کر دیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :