بونیر میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق،واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا

منگل 9 دسمبر 2014 08:06

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء ) المکی پہاڑی میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بونیر میں المکی پہاڑی پر نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے اہلکاروں کی شناخت دین محمد اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔

۔

(جاری ہے)

پیر بابا تھانہ پولیس کے مطابق کانسٹیبل عثمان ولد مقدر سکنہ ملک پور اورایکس آرمی دین محمد سکنہ خلئی طوطالئی جو کہ گزشتہ رات ایلم پہاڑی کے چیک پوسٹ نمبر 14سے پیربابا تھانہ آرہے تھے۔اور پیرکو ان کی پولیو ڈیوٹی لگنی والی تھی۔راستے میں نامعلوم افراد نے فائیرنگ کر کے قتل کردئے۔ صبح جب پتہ چلا تو ان کے لاشیں نر بٹول اور ملک پور کے درمیانی سڑک پر پڑی ہوئی تھی۔لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال پیربابا منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کئے گئے،پولیس کا کہنا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :