اسمبلی میں ملاقات،رضا حیات ہراج چالیس منٹ تک وزیرداخلہ کو وضاحتیں دیتے رہے

منگل 9 دسمبر 2014 08:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے جنوبی پنجاب کے رکن اسمبلی رضا حیات ھراج کی ملاقات‘ طویل مشاورت کرتے رہے ‘ پیر کی شام وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے جنوبی پنجاب کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ھراج نے ملاقات کی اور تقریباً چالیس منٹ تک کسی معاملے پر وضاحت پیش کرتے رہے اور گفتگو کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی دارالحکومت کے ایک گھر میں رضا حیات ہراج ‘ سنجے پردانی سمیت دیگر کے شور و غل کے باعث پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بعد ازاں پولیس پارٹی پر حملہ کرنے سمیت دیگر دفعات کی ایف آئی آر کا بھی اندراج ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :