عمران خان کا پلان اے اور بی ناکام ہوگیا تو وہ پلان سی کے ذریعے پاکستان اور جمہوریت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،پرویز رشید، روزمرہ معمول کیمطابق زندگی کا پہیہ چل رہاتھاکہ پی ٹی آئی کے چند مسلح جتھوں نے سکولوں میں گھس کر سکول بند کرائے، معصوم بچوں کو سکولوں سے نکالنے کی کوشش کی،فیصل آباد کے شہریوں اور سکولوں کے بچوں نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کیا، پی ٹی آئی کے تربیت یافتہ لوگوں نے فیصل آباد میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور سٹرکوں پر ٹائر جلاکر روڈ بلاک کیے، وزیراعظم ہاؤس میں ماروی میمن و دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس
منگل 9 دسمبر 2014 08:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا پلان اے اور بی ناکام ہوگیا تو وہ پلان سی کے ذریعے پاکستان اور جمہوریت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، روزمرہ کیمطابق زندگی کا پہیہ چل رہاتھاکہ پی ٹی آئی کے چند مسلح جتھوں نے سکولوں میں گھس کر سکول بند کرائے ہیں۔ معصوم بچوں کو سکولوں سے نکال نکالنے کی کوشش کی لیکن فیصل آباد کے شہریوں اور سکولوں کے بچوں نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کیا۔
پی ٹی آئی کے تربیت یافتہ لوگوں نے فیصل آباد میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور سٹرکوں پر ٹائر جلاکر روڈ بلاک کیے ۔وہ پیر کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں رکن قومی اسمبلی ماروی میمن و دانیال عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیراطلاعا ت ونشریات پرویز رشید نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پلان اے ،بی ناکام ہوگیاہے اور پلان سی کے ذریعے وہ پاکستان اور جمہوریت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا عمران خان کے پلان کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان کی جمہوریت پسند قوتیں اکٹھی ہوگئی تھیں اور پی ٹی آئی کے ناپاک عزائم کا مسترد کیا۔ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنے ختم ہوجائیں گے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کیا ہے ۔ عمران خان رات کے وقت صرف چند درجن لوگوں کے ساتھ شام کے وقت دھرنا دیتے ہیں اور لوگوں کو تقریر سناتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا تھا کہ فیصل آباد میں پرامن احتجاج کیا جائے گا اور لوگوں کے کاروبار کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ عمران خان نے شاہ محمود قریشی کی تردید پر بھی پانی پھرتے ہوئے شٹ اپ کال دے دی ہے۔ جس طرح وہ مذاکرت میں شاہ محمود قریشی کو شٹ اپ کال دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کے فیصل آباد کے شٹرڈاؤں کے اعلان کو مستردکیا اور اپنے کاروبار کو بند نہیں کیا۔ سول سوسائٹی ،جمہوری قوتیں ،فیصل آباد کے شہریوں نے پی ٹی آئی کی شٹر ڈاؤں کال کو یکسر مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا آج صبح کے وقت فیصل آباد میں معمول کے مطابق سکول ،کالج اور دیگر تعلیمی ادارے کھل گئے تھے۔ روزمرہ کیمطابق زندگی کا پہیہ چل رہاتھاکہ پی ٹی آئی کے چند مسلح جتھوں نے سکولوں میں گھس کر سکول بند کرائے ہیں۔ معصوم بچوں کو سکولوں سے نکال نکالنے کی کوشش کی لیکن فیصل آباد کے شہریوں اور سکولوں کے بچوں نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کیا۔ انہوں نے کہا جس طرح سوات کی ایک بچی نے شدت پسندوں کے سامنے اپنی آواز بلندکی اورتعلیم کے لیے آواز بن گئی اسی طرح فیصل آباد کے لوگوں نے بھی پی ٹی آئی کی احتجاج کال کی ناکام بنادیا ہے ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے تربیت یافتہ لوگوں نے فیصل آباد میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور سٹرکوں پر ٹائر جلاکر روڈ بلاک کیے ۔ پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان کئی ماہ سے اپنے کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کی تربیت دے رہے ہیں ۔ عمران خان کو اخلاقی جرات کا مظاہر ہ کرتے ہوئے فیصل آباد میں ہونے والی قتل وغارت اور غنڈہ گردی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد میں ایک قیمتی جان دنیا سے چلی گئی حکومت اس خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور قتل کی سخت مذمت کرتی ہے ۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں بنادی ہیں اور قاتل کو گرفتار کرکے سزا دی جائے گی۔ وفاقی وزیرنے کہا عمران خان کو فیصل آباد میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لوگوں نے عمران خان کی کال کو مسترد کیا ہے ۔ عمران خان کو اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کرنی چاہیے۔ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہے۔ انہوں نے کہا عمران خان کہتے ہیں کہ لاہور میں بھی جلاؤ گھیراؤ کیا جائے گا اور سٹرکوں کو بلاک کیاجائے گا۔ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ عمران خان کی جلاؤ گھیراؤ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ عمران خان جن لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ کی تربیت دیتے ہیں وہ جمہوریت میں نہیں چل سکتا ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی رانا ثناء اللہ کے گھر پر دھاوابولے گی تو عمران خان کا گھر بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا حکومت صبر وبرداشت کا مظاہر ہ کررہی ہے ۔ حکومت نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی ہے لیکن تشدد کرنے کی نہیں دی ہے۔ عمران خان کو فیصل آباد میں ہونے والی انسانی جان کے نقصان کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ پارلیمانی طریقہ اختیار کریں نہ کہ تشدد آمیز ۔ پرویز رشید نے کہا مسلم لیگ نواز اور دیگر سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں ۔ جلاوطنی اختیارکی ،کوڑے کھائے ۔جیلوں میں قید وصعوبت کی تکلفیں برداشت کیں ۔ کچھ سیاسی جماعتوں کے قائدین نے پھانسی قبول کی لیکن جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچایا ۔ عمران خان جمہوریت اور پاکستان کے لیے خطر ناک ہیں ۔ عمران خان کے اشتعال انگیز بیانات سے پاکستان کی جمہوریت اور ملک کو نقصان ہو رہا ہے ۔ عمران خان کو اس وقت سیاست کا موقع ملا ہے جب پاکستان میں جمہوریت ہے آمریت نہیں ہے ۔ عمران خان کو پارلیمانی نظام کے مطابق اپناکردار ادا کرنا چاہے ۔ انہوں نے کہا عمران خان اپنے قبلہ درست کریں تب حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرت کرے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 9 دسمبر 2014 کی مزید خبریں
-
پہلا ونڈے،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹوں سے ہرادیا ، سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ،حارث سہیل اور شاہد آفریدی کی شاندار بیٹنگ،وننگ پارٹنرشپ قائم کی ،حارث سہیل مین آف دی میچ قرار
-
ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان ( آج ) دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے پنجہ آزما ہوگا
-
پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف شاہد آفریدی کی شاندار اننگز، 17 سال بعد بنا چھکا مارے نصف سنچری
-
فیصل آبادواقعہ کی تحقیقات ، پنجاب حکومت نے سیکرٹری ماحولیات کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی قائم کردی
-
قومی اسمبلی میں ارکان کا آئی ڈی پیز کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لئے سپیکر کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا مطالبہ،آئی ڈی پیز کو باعزت واپس نہ بھیجا گیا تو ان کے بچے غلط راستے پر چل نکلیں گے،عذرافضل پیچوہو،فاٹا ... مزید
-
حکومت سندھ نے گندم کے رواں فصل کی امدادی قیمت 1200سے بڑھاکر 1250روپے فی 40کلو مقرر کی تھی،قائم علی شاہ ، سال2015میں آنیوالے فصل کیلئے گندم کی امدادی قیمت مزید بڑھاکر 1300روپے 40فی کلو گرام کردی گئی ہے تاکہ ... مزید
-
عوام کا اعتماد بڑھانے کے لیے تمام بیوروز کو کرپشن کے خلاف ملک گیر احتساب کرنا ہو گا، چیئر مین نیب ،کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف طے شدہ احداف حا صل کرنے کے لیے عوامیشعور اجاگرنے کی اشد ضرورت ہے، قمرزمان ... مزید
-
پاکستان عوامی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین آج تحریک انصاف کے اعلان کردہ یوم سوگ میں شریک ہونگی،غنڈہ گردی کی پہل ن لیگ نے کی ،جلد اینٹی ن لیگ الائنس بنے گا ،دکھ کی اس گھڑی میں عمران خان اور انکے کارکنان ... مزید
-
پاک چین اقتصادی راہداری قومی منصوبہ ہے،ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی تجارت کے علاوہ اندرون ملک معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے،سینیٹر داؤد خان اچکزئی،منصوبہ پر شکوک و شبہات کو زائل کر کے قوم کو ... مزید
-
اسمبلی میں ملاقات،رضا حیات ہراج چالیس منٹ تک وزیرداخلہ کو وضاحتیں دیتے رہے
-
خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کی گئی درخواست کی سماعت ، اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری ،خصوصی عدالت کے فیصلے کو متعلقہ فورم پر چیلنج کیا جاسکتا ہے کیونکہ آئینی طور پر خصوصی عدالت کو ہائیکورٹ ... مزید
-
بونیر میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق،واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا
-
سندھ ہاؤس سے ملنے والی 26سالہ لڑکی آزادکشمیر کے رہائشی سے شادی کرنا چاہتی تھی ، تفتیشی افسر،کامران شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے شادی کے لیے راضی نہ تھا ، کنول اسحاق کرسچن سے مسلمان ہونے کو بھی تیا ... مزید
-
ملک میں بڑے پیمانے پر زنگ آلود گھی کی فروخت کا انکشاف،حاصل کردہ 24 نمونوں میں سے صرف 5 معیاری نکلے، 19میں انتہائی خطرناک حد تک مضر صحت اجزا پائے گئے،مسابقتی کمیشن کو پریزینٹیشن
-
چین ،سنکیانگ میں حملوں کے الزام میں 8 افراد کو سزائے موت،ملزمان پرسنکیانگ کے شہر ارومچی کے بازار اور ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کرنے کا الزام تھا
-
امریکہ، کیتھربرگ میں چھوٹاطیارہ رہائشی علاقے میں گرکرتباہ ،کئی گھروں میں آگ لگ گئی
-
یمن کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 70 افریقی پناہ گزین ہلاک ،کشتی یمن کی المکہ بندرگاہ کے قریب تیز ہواوٴں اور سمندری لہروں کی وجہ سے ڈوب گئی، حکام
-
افغانستان میں 24گھنٹوں میں 19طالبان ہلاک ،ایک گرفتار ، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ ، ہتھیاراور 31 قسم کی نصب کی جانیوالی بم ڈیوائسزقبضے میں لے لی گئیں
-
بھارتی پولیس نے غیر قانونی طور پر اپنے پانیوں میں داخل ہونے والے دو بنگلہ دیشی ٹرالر 55 افراد سمیت تحویل میں لے لئے
-
اسرائیل، صیہونی عرب سکول پرحملے سے تعلق کا شبہ،متعددافرادگرفتار
-
مشرق وسطی امن مذاکرات فلسطینیوں کی وجہ سے معطل ہوئے ،نیتن یاہو کا الزام ،ایرانی جوہری معاہدے پر پیش رفت کو روکنے میں اسرائیل نے کرداراداکیا،اسرائیلی وزیراعظم کا واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے ریکارڈڈ ... مزید
-
تحریک انصاف کی فیصل آباد بند کرنے کی کال پر شہر میں جگہ جگہ جلاوٴ، گھیراوٴ،ن لیگ اورپی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم،ایک نوجوان جاں بحق،درجنوں زخمی، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سکول بند کروانے ... مزید
-
این اے 122 ،الیکشن ٹریبونل نے ووٹوں کی تصدیق کیلئے تھیلوں کو کھولنے کا حکم دیدیا،غلام حسین اعوان کی سربراہی میں کمیشن قائم ،15 روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم
-
ظلم کے سامنے سرنہیں جھکائیں گے،مقابلہ کریں گے،عمران خان ،فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ اور عابد شیرعلی نے پلان بنا کر سب کچھ کیا،نوازشریف جوڈیشل کمیشن نہیں بنانا چاہتے،حق نواز کی قربانی رائیگاں ... مزید
-
فیصل آباد ، تحریک انصا ف کے کارکن قتل کامقدمہ عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ سمیت مسلم لیگ ن کے تین سو کارکنوں کے خلاف درج، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم ندیم مغل اور شاہد بٹ کی شناخت کرلی
-
وزیراعلیٰ شہباز شریف کا فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس ،ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم ،فیصل آباد میں پیدا ہونے والی صورتحال بعض سیاسی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات کا نتیجہ ہے، کارکن پر ... مزید
-
نئے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا پہلا اجلاس،حکام کی طرف سے سندھ پنجاب، کے پی کے میں بلدیاتی اانتخابات، اضافی بلیٹ پیپروں کی چھپائی اور عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت دیگر امور ... مزید
-
چین کیساتھ بہتر تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، پاکستان ہمیشہ پاک چین تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ممنون حسین، پاک چین دوستی پر فخر ہے ، اقتصادی راہداری کے منصوبے دوطرفہ تعلقات کو ... مزید
-
پاکستان اورجنوبی افریقہ کے فوجی سربراہوں کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امورپرتبادلہ خیال
-
وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا، تحریک انصاف سے معاملات بارے میں مشاورت کی جائے گی
-
عمران خان کا پلان اے اور بی ناکام ہوگیا تو وہ پلان سی کے ذریعے پاکستان اور جمہوریت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،پرویز رشید، روزمرہ معمول کیمطابق زندگی کا پہیہ چل رہاتھاکہ پی ٹی آئی کے چند مسلح جتھوں نے ... مزید
-
پا کستان ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے،سرتاج عزیز ، اس ضمن میں پاکستان ایران بزنس کونسل اہم کردار ادا کرسکتی ہے ، ایران کے وزیر اقتصادیات و خزانہ سے ملاقات ،ایران پاکستان کے ساتھ ... مزید
-
سیاسی قیادت نے ہوشمندی کا ثبوت نہ دیا تو 77 ء جیسے حالات پیش آسکتے ہیں،سراج الحق،حکومت کو انا کی لکیر عبور کر کے مذاکرات کے لیے وقت اور جگہ کا تعین کرناچاہیے اور مذاکرات کے لیے اپنی سنجیدگی کا ثبوت ... مزید
-
فیصل آباد واقعہ، تحریک انصاف کا حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار،حکومت طاقت کا استعمال کرکے ہمارے مظاہروں کو نہیں روک سکتی،عارف علوی
-
سپریم کورٹ کا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس میں پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کوایک ماہ میں حد بندیوں سمیت دیگر قانونی ترامیم مکمل کر نے کا حکم ‘ عدالت نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا ... مزید
-
پاکستان عالمی فورم پر ایران کی حمایت کرتا ہے ، اسحاق ڈار،عالمی برادری انسانی ضروریات کی اشیاء کی تجارت ایران کے ساتھ کھولے اور خاص طور پر خوردنی اشیاء کی فراہمی پر عائد پابندیاں نرم کی جائیں، پاکستان ... مزید
-
حالیہ جنگجویانہ حملے میں پاکستان ملوث ہے‘ بھارتی فوج،پاکستان جنگجوؤں کو بھرپور تعاون فراہم کررہا ہے‘ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری فوج نے دراندازی کو روکنے کیلئے سخت انتظامات کررکھے ہیں، ... مزید
-
امریکہ اور پاکستان کے مابین دفاعی مذاکرات کا دوبارہ آغاز، 2014 ء کے بعد پاک فغان خطے میں امریکی فوجی حکمت عملی اور خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال
-
طاہر القادری کی طبیعت سنبھل نہ سکی،علاج جاری،ہائی بلڈ پریشر طاہر القادری کی انجیو گرافی کی راہ میں رکاوٹ بن گیا
-
سپریم کورٹ کاسات رکنی لارجربنچ وزیراعظم کی اہلیت کے خلاف درخواست کی سماعت آج کرے گا،چیف جسٹس ناصرالملک بنچ کی سربراہی کریں گے
-
خورشید شاہ کا ایک بار پھر تحریک انصاف سے فی الفور مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ، میاں صاحب کو پہل کرنا پڑے گی،پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار دونوں جماعتیں ہونگی، عمران خان کو اس ایوان میں واپس آنا ہوگا، ... مزید
-
طالبان نے عدنان الشکری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ،عدنان الشکری القاعدہ کے مرکزی گروپ کے رکن تھے اور القاعدہ کے بیرونی آپریشنز کے انچارج تھے
-
زرداری کا بلاول کو سیاست سے وقتی طور پر دور رہنے کا مشورہ
-
لندن میں تحریک انصاف کے کا ر کنو ں نے مولانا فضل الرحمن کو گھیر لیا ، دو نو ں جما عتو ں کے کا ر کنو ں میں جھگڑا ، بر وقت مدا خلت سے بڑے تصا دم کا خطر ہ ٹل گیا ، کسی قسم کے تشددکی حمایت نہیں کریں گے ،اسلام ... مزید
-
فیصل آباد واقعہ پر افسوس ہے ، عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے پورے ملک کو برباد کررہے ہیں ، احسن اقبال، ملک کے اندر ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ، عمران خان انتشار کی سیاست کررہے ہیں،عمران خان کی ... مزید
-
تحریک انصاف کا ایک نہیں2کارکن مرے، رانا ثناء اللہ کا انکشاف
-
سیاسی جرگے کااجلاس آج ہوگا ،ضرورت پڑی تو جرگہ سپریم کورٹ جائے گا،رحمان ملک سپریم کورٹ سے کہیں گے کہ موجودہ صورتحال میں مداخلت کرے، تصادم کی صورت میں کسی کوکچھ حاصل نہیں ہوگا،مذاکرات کاعمل فوری ... مزید
-
ملالہ نے اپنا ’یونیفارم‘عطیہ کردیا، ملالہ کے یونیفارم کو ناروے کے شہر اوسلو میں پرائز ڈسٹری بیوشن کی تقریب میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا،نوبل پیس سینٹر
-
18ویں ترمیم کے بعد اقلیتوں کو شادی اور طلاق میں مشکلات کا سا منا ،شادیوں کو قانونا تسلیم نہ کیے جانے کی وجہ سے ہندو برادری کی خواتین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں نام کی تبدیلی میں شدید مشکلات کا ... مزید
-
فیصل آباد نوجوان کی ہلاکت پر افسوس ہے۔گرفتاریاں ہوں گی تو سب سچ سامنے آجائے گا، زعیم قادری ، فیصل آباد میں تحریک کے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرائی۔پی ٹی آئی کی جھوٹی پالیسی مہم 3 ماہ سے جاری تھی ۔عمران ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.