عرب آئیڈل میں شرکت پر اسرائیلی فنکارہ کی گرفتاری؟، اسرائیلی پولیس نے عرب آئیڈل میں شرکت کی پاداش میں فنکارا ہیثم خلائلہ کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کر دی

بدھ 17 دسمبر 2014 08:32

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2014ء)مشرق وسطی کے بڑے نشریاتی ادارے ”ایم بی سی“ کے مقبول ٹی وی شو 'عرب آئیڈل' میں اسرائیلی فنکارہ کی شرکت پر حکومتی حلقوں میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی پولیس نے عرب آئیڈل میں شرکت کی پاداش میں فنکارا ہیثم خلائلہ کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل سے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹیلی ویڑن چینل ٹی وی 10 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے'شاباکی اور اسرائیلی پولیس نے ھیثم خلائیلہ کو عرب میں عرب فنکاراؤں کے ساتھ شرکت کے لیے لبنان جیسے دشمن ملک کا سفر کرنے کی پاداش میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی این بی سی پر لبنان سے پیش کیے جانے والے پروگرام عرب آئیڈل میں پچھلے تین ماہ سے عرب ممالک سے شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے درمیان مقابلہ جاری رہا ہے۔

(جاری ہے)

تین روز پیشتر ٹی وی پروگرام میں شامی فنکار حزم الشریف ”عرب آئیڈل“ کا ٹائیٹل جیتنے میں کامیاب قرار پائے تھے۔ حازم کے علاوہ آخری مقابلے میں فلسطینی نڑاد عرب ھیثم خلائلہ اور سعودی عرب کے ماجد المدنی شامل تھے۔ھیثم خلائلہ کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے الجلیل شہر کے الکروم قصبے سے ہے۔ عرب آئیڈل کے مقابلوں کے دوران ھیثم نے اماراتی فن کار حسین الجسمی کے ہمراہ فن کا مظاہرہ کیا تھا۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی پولیس نے ایک دوسری خاتون فنکارہ منال موسیٰ کو ایک مخالف عرب ملک کا سفر کرنے کے بعد واپسی پر حراست میں لے لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :