بجلی کی غیرمعمولی بندش،امریکی محکمہ خارجہ تاریکی میں ڈوب گیا

بدھ 17 دسمبر 2014 08:33

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2014ء) بجلی کی غیر معمولی شدید بندش کی وجہ سے امر یکی محکمہ خارجہ گزشتہ روز تاریکی میں ڈوب گیا ، یہ بات حکام نے بتائی ہے ۔بجلی کی فراہمی میں یہ تعطل صبح نو بجے (معیاری وقت1400) پر ہوگا جس کی وجہ سے بتیاں ، کمپیوٹرز اور فونز ناکارہ ہو گئے ۔اہلکار نے بتایا کہ ایمرجنسی جنریٹروں کے ذریعے بجلی بحال کرکے بعض فون اور کمپیوٹرز کے لازمی آپریشنز کو جاری کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عمارت میں برقی رو کے تعطل کے جواب میں کوئی خصوصی سکیورٹی طریقہ کار بظاہر استعمال نہیں کیا گیا ، دفتر خارجہ کی عمارت کا شمار امریکہ میں انتہائی محفوظ وفاقی تنصیبات میں ہوتا ہے۔امریکہ کا دنیا بھر میں وسیع تر سفارتی اور قونصل خانوں کا نیٹ ورک ہے قریباً70 ہزار افراد دفتر خارجہ کے لئے فرائض انجام دے رہے ہیں ، کئی ہزار افراد واشنگٹن کے ہیڈ کوارٹرز میں مقیم ہیں جو کہ فوگی باٹم میں قائم ہیں ۔فوگی باٹم اس علاقے کا خصوصی نک نیم ہے جہاں یہ دفتر دوسری وفاقی عمارتوں کے ساتھ واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :