مٹھی میں غذائی کمی کے شکار مزید 6 بچے دم توڑ گئے، رواں ماہ ہلاکتیں 57 ہوگئیں،انتقال کرجانے والے بچوں میں 2 کا تعلق مٹھی، 2 کا ڈیپلو، ایک کااسلام کوٹ اورایک کا ننگرپارکرسے تھا

بدھ 17 دسمبر 2014 08:27

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2014ء)تحصیل مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث منگل کو مزید 6 بچے دم توڑ گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج مزید 6 بچے انتقال کرگئے جس کے بعد غذائی کمی اور امراض کے باعث رواں ماہ ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 57 ہوگئی جب کہ ہسپتال میں اب بھی 40 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

انتقال کرجانے والے بچوں میں 2 کا تعلق مٹھی، 2 کا ڈیپلو، ایک کا اسلام آباد اور ایک کا ننگرپارکر سے تھا۔

ضلع بھر میں رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی ہے جس کے باوجود عوام حکومتی اقدامات کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ ضلع تھرپارکر کی چاروں تحصیلوں مٹھی، اسلام کوٹ،چھاچھرو اور ڈیپلو میں گزشتہ 2 سال سے شہریوں کو قحط سالی کا سامنا ہے اور ایک سال کے دوران غذائی کمی اور مختلف امراض کے باعث سینکڑوں کمسن بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :