سعودی عرب،چوری کے جرم میں یمنی باشندے کا ہاتھ کاٹ دیا گیا

بدھ 17 دسمبر 2014 08:33

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2014ء)سعودی حکام نے گزشتہ روز ایک یمنی باشندے کو بار بار چوری کرنے کے جرم میں مملکت میں لاگو سخت گیر اسلامی شریعہ قانون کے تحت اسکا ہاتھ کاٹ دیا۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ ایک عدالت نے حکم جاری کیا کہ ابراہیم عبدالرحمن ہزبار کا دایاں ہاتھ کاٹ دیا جائے جو کہ سلسلہ وار چوریوں میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

سزا اسلام میں مقدس شہروں میں سے ایک مغربی شہر مکہ میں دی گئی۔انتہائی قدامت پسند مملکت میں ریپ،قتل،ارتداد،منشیات سمگلنگ اور مسلح ڈکیتی تمام ایسے جرائم ہیں،جن کی سزا موت ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال ملک میں قتل اور جوڈیشل طریقہ کار پر عالمی تشویش کے باوجود 80ملزمان کو پھانسی کی سزائیں دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :