پینسلوینیا‘ پولیس مشتبہ قاتل کی تلاش میں مصروف،35 سالہ اسٹون پر اپنی سابقہ بیوی، اس کی بہن، سابقہ ساس اور دادی ساس سمیت مختلف مقامات پر چھ لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کا شبہ ہے ،پولیس

بدھ 17 دسمبر 2014 08:34

پینسلوینیا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2014ء)امریکی ریاست فلاڈیلفیا کے شہر پینسلوینیا اور اس کے گرد و نواح میں پولیس اس شخص کی تلاش کے لیے کارروائی میں مصروف ہے جس نے مبینہ طور پر ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کر دیا تھا۔امریکی نشریاتی ادار ے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ براڈلی ولیم اسٹون مسلح اور خطرناک ہے۔ عراق کی جنگ میں بحیثیت امریکی فوجی حصہ لینے والے اس شخص کی ٹانگ میں تکلیف ہے اور ہوسکتا ہے وہ کسی چھڑی یا بیساکھی کے سہارے گھوم رہا ہو۔

(جاری ہے)

فلاڈیلفیا کے شمالی علاقے پینزبرگ کے رہائشیوں کو پولیس نے اپنے گھروں میں رہنے اور دروازوں کو مقفل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔35 سالہ اسٹون پر شبہ ہے کہ اس نے اپنی سابقہ بیوی، اس کی بہن، سابقہ ساس اور دادی ساس سمیت مختلف مقامات پر چھ لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا۔مونٹگمری کاوٴنٹی کی ڈسٹرکٹ اٹارنی ریسا ویٹری فرمین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ " ابھی تک ہمیں یہ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہے۔ اس نے اپنی سابقہ بیوی کے گھر سے اپنی دو بیٹیوں کو ساتھ لیا لیکن انھیں گھر سے کچھ فاصلے پر ہی چھوڑ دیا جو کہ اب محفوظ ہیں۔

متعلقہ عنوان :