ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری تنازعہ کاحل طے پاگیا ، جون 30 تک حتمی معاہدہ کرلیا جائے گا

جمعہ 3 اپریل 2015 07:19

واشنگٹن،تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اپریل۔2015ء)ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر یورپی یونین اور پانچ عالمی طاقتوں کے درمیان طویل میراتھون مذاکرات کے بعد سمجھوتے کا خاکہ طے ہوگیا ہے، جس کا اعلان جمعرات کو یورپی یونین کی ایلچی برائے امور خارجہ فریڈریکا مغیرنی نے باضابطہ طور پر کیا۔سوٹزرلینڈ کے شہر، لوزیان سے براہ راست اعلان میں فریڈریکا نے کہا کہ ’یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ ہم ایک سیاسی سمجھوتے پر پہنچ گئے ہیں‘۔

’یوں، ہم جون 30 تک حتمی سمجھوتا طے کر لیں گے‘۔مشترکہ پریس کانفرنس میں باقی اہل کاروں کے علاوہ، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف موجود تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ٹوئٹر پیغام میں بھی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’مسئلے کا حل تلاش کر لیا گیا ہے اور اب فوری طور پر معاہدے کے ڈرافٹ کے لیے تیار ہیں‘۔

(جاری ہے)

جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر کی طرف سے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے اور معاہدے کے فریم ورک پر ’اتفاق رائے‘ ہو گیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے ۔جبکہ ا یران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے ،30جون تک دستاویزمکمل کرلی جائے گی یورپی سفیرنے ردعمل میں کہاکہ جوہری تنازع پرپیشرفت اچھی خبرہے۔

ایران، جرمنی اور سلامتی کونسل کی پانچ مستقل رکن ریاستیں سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں گزشتہ کئی روز سے یہ مذاکرات جاری رکھے ہوئے تھیں۔ جون میں متوقع حتمی معاہدے سے قبل ایک فریم ورک کی تیاری کے لیے ڈیڈ لائن 31 مارچ رکھی گئی تھی تاہم تب تک عدم اتفاق کے باعث مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا گیا تھا۔اس سے پہلے ایران کاکہناہے کہ جوہری تنازع کاحل تلاش کرلیا،دستاویز30جون تک مکمل کرلی جائے گی،یورپی سفیرنے کہاکہ جوہری تنازعہ پرپیشرفت اچھی خبرہے ۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہاہے کہ جوہری تنازعہ کاحل تلاش کرلیاہے ،جوہری تنازع پرپیشرفت اچھی خبرہے ،ایرانی وزیر خارجہ کاکہناہے کہ جوہری پروگرام پر30جون تک دستاویزمکمل کرلی جائے گی یورپی سفیرنے ردعمل میں کہاکہ جوہری تنازع پرپیشرفت اچھی خبرہے۔

متعلقہ عنوان :