یمن،القاعدہ کا جیل پر بھاری حملہ،300 سے زائد قیدی فرار ،فرار ہونے والے قیدیوں میں پاکستانیوں سمیت القاعدہ کے اہم کمانڈر بھی شامل ،ملک کی گھمبیر صورت حال میں القاعدہ مضبوط ہو رہی ہے ، یمن ویب سائٹ

جمعہ 3 اپریل 2015 07:23

یمن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اپریل۔2015ء)القاعدہ نے یمن کی گھمبیر صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی شہر مکلا میں ایک جیل پر حملہ کر کے القاعدہ کے300 سے زائد قیدیوں کو چھڑا کر لے گئے ،فرار قیدیوں میں پاکستانیوں سمیت القاعدہ اہم رہنما بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یمنی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کے روز یمن کے شہر مکلا میں علی الصبح القاعدہ کے 30 جنگجوؤں نے بھاری ہتھیاروں سے جیل پر حملہ کر دیا اور جیل میں 300 سے زائد القاعدہ کے قیدی فرار کرا دیئے تاہم اس دوران کوئی مزاحمت نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

فرار ہونے والوں میں پاکستانی قیدیوں سمیت القاعدہ کے اہم رہنما بھی شامل ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق یمن میں القاعدہ کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو یمن میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں مصروف ہے تاہم یمن کی گھمبیر صورت حال کی وجہ سے القاعدہ زیادہ مضبوط ہو رہی ہے اور القاعدہ نے یمن کے مختلف شہروں میں اپنے گڑھ کو مضبوط کر لیا ہے