یوحنا آباد میں دو نوجوانوں کو زندہ جلانیوالے 17 ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ،شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوا دیا گیا

جمعہ 3 اپریل 2015 07:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اپریل۔2015ء) یوحنا آباد میں دو نوجوانوں کو زندہ جلانے والے 17 ملزمان کو گذشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے سماعت کے بعد مذکورہ ملزموں کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوا دیا ہے۔فاضل عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ 17 ملزموں کی جیل میں شناخت پریڈ مکمل کر کے 16 اپریل کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے۔16 اپریل کو ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :