افغانستان، خوست میں خودکش حملہ،13افرادہلاک ، رکن پارلیمنٹ سمیت40 افراد زخمی

جمعہ 3 اپریل 2015 07:24

خوست (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اپریل۔2015ء)پاکستان کی سرحد کے نزدیک دور افتادہ مشرقی افغان صوبہ کے گورنر کی رہائش گاہ کے نزدیک جمعرات کے روز ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم 13افراد ہلاک اور سرکردہ افغان رکن پارلیمنٹ سمیت دیگر چالیس افراد زخمی ہوگئے،یہ بات حکام نے کہی۔

(جاری ہے)

خوست شہر میں سرکاری ہسپتال کے ایک ڈاکٹر امین اللہ خان نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ 13لاشیں اور 39زخمی افراد ہسپتال لائے گئے،ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 20افراد ہلاک اور40دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔