گراؤنڈ کی خستہ حالت،اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں اولمپک کوالیفائنگ ہاکی تربیتی کیمپ منسوخ ،آسٹروٹرف کی خراب حالت کی وجہ سے کھلاڑی زخمی ہونے لگے،پورے ملک کی ہاکی کیلئے فنڈز کا مسئلہ درپیش ہے،شہناز شیخ

جمعہ 3 اپریل 2015 06:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اپریل۔2015ء)اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری اولمپک کوالیفائنگ ہاکی تربیتی کیمپ کو گراؤنڈ کی خستہ حالت کی وجہ سے منسوخ کردیاگیا،آسٹروٹرف کی خراب حالت کی وجہ سے کھلاڑی زخمی ہونے لگے۔جمعرات کے روز پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے منیجر اور ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16مارچ سے جاری اولمپک کوالیفائنگ ہاکی تربیتی کیمپ کو آسٹروٹرف کی خراب حالت اور کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے10اپریل تک منسوخ کردیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آبادمیں مسلسل بارشوں کی وجہ سے گراؤنڈ کی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ہمارے ہاکی کے پلےئر زخمی ہونا شروع ہوگئے تھے اور اس وقت تقریباً6سے زائد کھلاڑی زخمی ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

شہناز شیخ سے جب ہاکی فیڈریشن کی طرف سے فنڈز کی عدم دستیابی بارے جاری بیان کے حوالے سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کیلئے فنڈز کا مسئلہ بھی ہے جو کافی عرصے سے چل رہا ہے لیکن یہ صرف ہمارے تربیتی کیمپ کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کی ہاکی کیلئے فنڈز کا مسئلہ درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تربیتی کیمپ 10اپریل سے لاہور میں شروع ہوگا اور 13,14اپریل کو ہاکی کے ٹرائل ہوں گے جبکہ یہ تربیتی کیمپ28اپریل تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ29اپریل کو ہاکی کی ٹیم فور نیشن ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ ہوگی

متعلقہ عنوان :