جناح گراوٴنڈکوئی نوگوایریانہیں پاکستان کاحصہ ہے ، شاہ محمودقریشی ،ایم کیوایم سیاسی طاقت کے بجائے شائستگی سے انتخابی مہم چلانے پراتفاق کرے اورووٹروں تک رسائی دی جائے ،نجی ٹی وی سے گفتگو ، ایم کیوایم پرسیاسی الزامات کاڈھول پیٹاجارہاہے ،تحریک انصاف نے مرکزمیں ن لیگ سے مک مکاکرلیا،سندھ میں پی پی سے بھی مک مکاہوگیاہے ، فاروق ستار

جمعہ 3 اپریل 2015 07:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اپریل۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ جناح گراوٴنڈکوئی نوگوایریانہیں پاکستان کاحصہ ہے ،ایم کیوایم سیاسی طاقت کے بجائے شائستگی سے انتخابی مہم چلانے پراتفاق کرے اورووٹروں تک رسائی دی جائے ،جبکہ فاروق ستارنے کہاکہ ایم کیوایم پرسیاسی الزامات کاڈھول پیٹاجارہاہے ،تحریک انصاف نے مرکزمیں ن لیگ سے مک مکاکرلیا،سندھ میں پی پی سے بھی مک مکاہوگیاہے ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں شاہ محمودقریشی نے کہاکہ تحریک انصاف نے جلسے کرکے اوردھرنادیکررائے عامہ ہموارکی جسے دیکھ کرحکومت نے مجبوراًجوڈیشل کمیشن بنایا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف متبادل جماعت کے طورپرپاکستان اورکراچی میں مقبول ہورہی ہے ،ایم کیوایم مخالفین کودفترکھولنے اورجلسے کرنے کی کھلے عام اجازت دے اورایک ضابطہ اخلاق طے کرلیں وہ کسی کوروکنے کے بجائے جمہوری اندازمیں مقابلہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جناح گراوٴنڈکوئی نوگوایریانہیں وہ پاکستان کاحصہ ہے ،ایم کیوایم ہمارے ساتھ مل کرضابطہ اخلاق تیارکرے وہ اپنے کارکنوں کی ذمہ داری لے ہم اپنے کارکنوں کی ذمہ داری لیتے ہیں ،شائستگی سے انتخابی مہم چلانے پراتفاق کیاجائے ،نہ لاٹھی کااستعمال کیاجائے نہ بازوکا،ہم لوگوں کوکراچی میں لڑائی نہیں متبادل راستہ دکھارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ شہداء کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،یادگارشہداء کااحترام ہے ان کی قبروں پرپھول بھی چڑھائیں گے اورفاتحہ خوانی بھی کریں گے ،تاہم ہمیں گھٹن کی فضاء سے باہرنکل کرتمام ووٹرزتک رسائی ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ کوئی فرشتہ یاپری نہیں ہے کراچی کے عوام ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرکراچی میں پولیس اہلکارجھنڈے لگارہے ہیں تووہ وزیراعلیٰ سندھ کے تابع ہیں ،ایم کیوایم آصف زرداری سے گلہ کرے ۔

فاروق ستارنے کہاکہ ہم نے 25سال قبل سب سے پہلے کراچی میں جماعت اسلامی کوشکست دی ،جماعت اسلامی نے ہمیشہ الزام لگایاکہ یہ خوف کی سیاست ہے ،لیکن ایم کیوایم کاہرالیکشن میں ووٹ بینک بڑھاہے ۔انہوں نے کہاکہ میڈیاکے اس دورمیں کوئی بات چھپی نہیں رہ سکتی ،اگرعمران خان جماعت اسلامی کی طرح ڈھول پٹتی رہی تواس طرح انتخابات نہیں جیتے جاسکتے ،ایم کیوایم نے رینجرزاورفوج کی نگرانی مین بھی الیکشن لڑاہے ۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ابھی جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی ہے ،جہاں پرالطاف حسین کی رہائش گاہ ایم کیوایم کامرکزی دفتراورہمارے شہداء کی یادگارہے تاہم انہوں نے فیصلہ کیاہے توخیرمقدم کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے مرکزمیں ن لیگ اورسندھ میں پی پی سے مک مکاکرلیاہے ،میرے پاس ثبوت نہیں لیکن تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی کے بعدآئین کی قیمت پرمسئلہ حل کیاگیا