ایف آئی اے نے ماضی کی اداکارہ نیلی کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی،نیلی کے شوہر سرفراز مرچنٹ کے کراچی گھر پر چھاپہ ، پورے گھر کی تلاشی لی گئی

جمعہ 3 اپریل 2015 07:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اپریل۔2015ء) ایف آئی اے نے ماضی کی اداکارہ نیلی کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ انسداد منی لانڈرنگ فورس نے گزشتہ روز نیلی کے شوہر سرفراز مرچنٹ کے کراچی گھر پر چھاپہ مارا اور پورے گھر کی تلاشی لی۔

(جاری ہے)

گھر سے ملنے والے اہم کاغذات کی روشنی میں پنجابی اداکارہ نیلی کے خلاف بھی منی لاندرنگ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں سرفراز مرچنٹ آجکل برطانیہ میں مقیم ہیں اوران کے خلاف متعدد مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ سرفراز مرچنٹ سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے دور میں سپریم کورٹ کی عمارت میں ہر وقت پائے جاتے تھے اوران کی سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم سے بھی گہرے مراسم ہیں۔

متعلقہ عنوان :