بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے آٹھ افراد ہلاک

جمعہ 3 اپریل 2015 07:23

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اپریل۔2015ء)بنگلہ دیش میں ایک موٹر بوٹ الٹ جانے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر نارائن گنج کے قریب دریا میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

امدادی کارکن اب تک سات لاشوں کو دریا سے نکال چکے ہیں۔ حادثے کے وقت کشتی پر 50 کے قریب مسافر سوار تھے۔ پولیس کے مطابق 40 کے قریب افراد تیر کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ امدادی کارکنوں کی طرف سے دریا سے نکالا جانے والا ایک شخص بعد ازاں ہسپتال جا کر دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :