سعودی عرب کی سیکیورٹی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ، افغانستان

جمعہ 3 اپریل 2015 07:24

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اپریل۔2015ء) افغانستان نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کو کسی قسم کا سیکیورٹی خطرہ لاحق ہوا تو اسے بھرپور معاونت فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان اور سعودی عوام کے درمیان گہرے تاریخی اور مذہبی تعلقات ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کو کسی قسم کا سیکیورٹی خدشہ لاحق ہونے کی صورت میں ہم سعودی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :