شہری علاقوں میں 6اور دیہی علاقوں میں 8گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،وزیر اعظم کی ہدایت ،توانائی کے متبادل شعبوں کو اپنانے پر توجہ دی جائے ،بجلی بچانے کے لئے مارکیٹوں کو بروقت بند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے ، نواز شریف کی بجلی بحران سے متعلق ایک اجلاس میں گفتگو

جمعہ 3 اپریل 2015 07:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اپریل۔2015ء) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ شہری علاقوں میں 6اور دیہی علاقوں میں 8گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ،توانائی کے متبادل شعبوں کو اپنانے پر توجہ دی جائے ،بجلی بچانے کے لئے مارکیٹوں کو بروقت بند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی بحران سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت 10ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر غور کر رہی ہے اور توانائی کے دیگر شعبوں شمسی توانائی ،ونڈ انرجی،ہائیڈل پاور ،نیوکلیر اور این ایل جی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے وزیر اعظم نے ہدایت کی لوڈشیڈنگ کی سلسلے میں نہ صرف عام صارفین کو ریلیف دیا جائے بلکہ صنعتوں اور تجارتی مراکز میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت بجلی کی شارٹ فال5سے 6ہزار میگا واٹ کے درمیان ہے اور گرمی کے شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ شارٹ فال میں مذید اضافہ ہو سکتا ہے وزیر اعظم پاکستان نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں 6گھنٹوں اور دیہی علاقوں میں 8گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور تونائی بچانے کے لئے مارکیٹوں اورتجارتی مراکز کو مقررہ وقت پر بند کیا جائے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد اصف وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سیکرٹری پانی و بجلی اور سیکرٹری پٹرولیم نے شرکت کی ۔