وزیراعلیٰ کی ہدایت پر15 سالہ طالب علم زین کے قتل میں ملوث ملزم مصطفی کانجو گرفتار،زین قتل کیس،متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے:شہبازشریف،ملزم خواہ کتنا ہی بااثر ہو،قانون کے تحت سزا سے نہیں بچ پائے گا، مقتول زین کے خاندان کو دھمکیاں دینے والوں کی گرفتاری اور متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم،مصطفی کانجوسمیت دیگرملزموں کو پولیس کل انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کریگی

جمعہ 3 اپریل 2015 07:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کیولری گراؤنڈ میں فائرنگ سے 15 سالہ طالب علم زین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اورجاں بحق ہونے والے طالب علم کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر پولیس نے 15سالہ طالب علم زین قتل کیس میں ملوث ملزم مصطفی کانجو کو گرفتارکر لیاہے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گااورملزمان کو قانون کے مطابق قرارواقعی سزا ضرور ملے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مقتول زین کی والدہ کی اپیل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ مقتول زین کے خاندان کو دھمکیاں دینے والوں کو فوری گرفتارکیا جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے۔ملزم خواہ کتنا ہی بااثر ہو،قانون کے تحت سزا سے نہیں بچ پائے گا۔انصاف ہوگااورہوتاہوا نظر بھی آئے گا۔زین کے مبینہ قاتل مصطفی کانجوسمیت دیگرملزموں کو پولیس کل انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرے گی۔لاہور میں کیولری گروانڈمیں سابق وزیرمملکت صدیق کانجوکے بیٹے مصطفی کانجوکی فائرنگ سے14سالہ زین جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس نے مصطفی کا نجوسمیت دیگرملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام نے سرکاری وکلا ء سے مشاورت مکمل کرلی ہے جس کے بعد مصطفی کانجوسمیت دیگرملزموں کو کل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاجائیگا جہاں پولیس ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی عدالت سیاستدعاکرے گی۔

متعلقہ عنوان :