ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان فریم ورک معاہدہ تہران کیلئے فتح ہے ، حزب اللہ

پیر 6 اپریل 2015 03:50

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء)لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک ممبر پارلیمان نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان پچھلے ہفتے طے پانے والے فریم ورک معاہدے کو تہران کے لئے فتح قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے رکن نوار ساحلی کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے ایران کو عالمی سطح پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔یہ عمل ایران کے جوہری کلب میں شمولیت کو تسلیم کئے جانے کی مثال ہے۔

(جاری ہے)

ساحلی کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں سلامتی اور امن کے لئے مثبت اثرات چھوڑے گا حالانکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری معاملہ خطے کے مسائل سے علیحدہ ہے۔" انہوں نے اس معاہدے کو ایران کی فتح قرار دیا۔اس کے علاوہ حزب اللہ کی مخالف جماعتوں نے حزب اللہ کے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے ایران کے معاہدے پر خدشات کا اظہار کیا۔'دی فیوچر موومنٹ' کے ممبر پارلیمنٹ عمار حوری کا کہنا تھا "اس وقت تک ہمارے پاس اس فریم ورک معاہدے کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ مگر ہمیں امید ہے کہ اس سے خطے میں سلامتی لانے میں مدد حاصل ہوگی اور ایران کی خطے میں بادشاہی قائم کرنے کے رجحانات میں کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :