چین،بس دریا میں گرگئی،21افرادہلاک

پیر 6 اپریل 2015 03:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء)جنوب مغربی چین میں ایک بس 100میٹر کی بلندی سے دریا میں گر گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 21افراد ہلاک ہو گئے ، اس کی اطلاع سرکاری میڈیا نے دی ہے ۔چین کے سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اس بس میں چوبیس مسافر سوار تھے اور ایک پہاڑی راستے سے لڑھکنے کے بعد خشک دریا کی سطح پر جاگری ، اس حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

چین میں ٹریفک کے مہلک حادثات ایک سنگین مسئلہ ہے ، چین میں ہائی وے نیٹ ورک اور نئے ڈرائیور کی تعداد تیزی سے فروغ پذیر ہے جبکہ ٹریفک قواحد کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی جاتی ہے ۔تحقیقات کنندگان کو یقین ہے کہ یہ بس صوبہ گوائی ژو کے شہر بیجائی میں جان بوجھ کر ایسے راستے پر جارہی تھی جسے چھوٹی گاڑیاں استعمال کرتی ہیں ، وزارت پبلک سکیورٹی کی طرف سے جاری کیے جانیوالے اعدادوشمار کے مطابق2014ء کے پہلے دس ماہ میں 426,000 ٹریفک حادثات میں 87,200 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جو کہ 2013ء کی زیر تبصرہ حالات کی تعداد سے 1.9فیصد زائد ہے ، تاہم چینی اور امریکی تحقیق کنندگان کے ایک گروپ کی طرف سے 2011ء میں شائع کیے جانیوالے ایک جائزے کے مطابق مہلک حادثات کی تعداد پولیس کے دعوے کے برعکس دو گنا زائد ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال جولائی میں 43افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب آتش گیر مواد لے کر جانے والی ایک وین وسطی چین میں موٹروے پر ایک بس سے ٹکرا گئی ، اگست میں ایک تفریحی بس دو گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد تبت کی ایک وادی میں الٹ گئی ، اس حادثے میں 44افراد ہلاک اور11زخمی ہو گئے ، ٹریفک کے حادثات چین میں اموات کی تیسری سب سے بڑی وجہ ہیں ، برطانوی طبی جریدہ ”دی لینٹ“ کے مطابق ان حادثات میں سرطان کے مرض سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :