پی سی بی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں مالی معاملات طے پاگئے، پاکستان کر کٹ ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی،بی سی بی 2دوروں ملتوی ہونے کے ازالے کیلئے پاکستان کو 3لاکھ 25ہزار ڈالر دے گا

پیر 6 اپریل 2015 03:44

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء)پاکستان کر کٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مالی معاملات طے پاگئے،پاکستان کر کٹ ٹیم طے شدہ دورے کے مطابق بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ، بی سی بی ملتوی ہونیوالے 2دورؤں کے ازالے کیلئے پاکستان کو 3لاکھ 25ہزار ڈالر دے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان مالی معاملات طے پا گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی طرف سے دی جانے والی شرائظ کو مان لیا ہے بنگلہ دیش 2012میں پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کی وجہ سے ہونے واالے مالی نقصان کا ازالہ کے گا ۔اور پاکستان کو 3لاکھ 25ہزار ڈالر دے گا ۔جس کے بعد پاکستان کر کٹ بورڈ نے رواں ماہ ہونے والا دورہ بنگلہ دیش کی تصدیق کر دی ہے ۔اور پاکستان کر کٹ ٹیم طے شدہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ۔واضح رہے کہ پاکستان دورہ بنگلہ دیش کے دوران 3ایک روزہ،2ٹیسٹ ،اور ایک ٹی ٹو ئنٹی کھیلے گا۔