50 سے زائد غیر فعال ریلوے اسٹیشنز کو ختم کرنے کا فیصلہ، مسافروں کی اوسط تعداد 15 سے کم ہونے پرا سٹیشنز کو نئے مالی سال 2015-16ء سے بند کردیا جائیگا

پیر 6 اپریل 2015 03:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء)محکمہ ریلوے نے مالی خسارے کو کم سے کم کرنے کیلئے ملک بھر میں 50 سے زائد غیر فعال ریلوے اسٹیشنز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے سے وابستہ ایک سینئر اسٹیشن ماسٹر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بند کئے جانے والے اسٹیشنز پر تعینات عملہ کو دیگر اسٹیشنز پر منتقل کرنے کا بھی حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ملک بھر میں 50 سے زائد ایسے ریلوے اسٹیشنزجہاں سے مسافروں کی اوسط تعداد 15 سے کم ہے ان ریلوے اسٹیشنز کو نئے مالی سال 2015-16 سے بند کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :