دسمبر میں ورڈیوکس ہیلی کاپٹرحادثہ پائلٹ کی غلطی تھی،فرانسیسی حکام

پیر 6 اپریل 2015 03:52

بورڈیوکس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء)فرانس کے حکام نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے دسمبر میں بورڈیوکس کے قریب ہیلی کاپٹر کا حادثہ پیش آیا جس میں ایک چینی ارب پتی اور اس کا بیٹا اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ نئی خریدی ہوئی انگور کی پیداوار والی جاگیر پر سے پرواز کررہے تھے ۔ جنوب مغربی شہر لیسبوانی کے پراسیکیوٹر کرسٹوف روگر نے کہا کہ اس حادثے ، جس میں 4.6سالہ ٹی میگنیٹ لام کوک اور تین دوسرے افراد ہلاک ہوئے ، کی تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارے کی دیکھ بھال میں کوئی خرابی نہیں تھی ۔

اوگر نے علاقائی جریدے سڈاؤلیٹ کو گزشتہ روز بتایا کہ حادثہ پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا اور حادثے کی اہم وجہ یہ تھی کہ یہ ہیلی کاپٹر انتہائی کم بلندی پر پرواز کررہا تھا ، یہ مہلک حادثہ 20دسمبر 2013ء کو گرانقدر چاٹیو ڈی لاراوئری اسسٹنٹ کے ہیلی کاپٹر ٹور کے دوران پیش آیا ، اس کے بعد عمدہ چائے ، شراب کے ذائقہ والی ٹریٹ میں شرکت کرنی تھی ۔

(جاری ہے)

کوک کے ہمراہ اس کا بارہ سالہ بیٹا ، اس کا مالیاتی مشیر اور چاٹیو کا سابق مالک جیمز گریگوری بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے ، یہ ہیلی کاپٹر دریائے ڈو رڈوگنی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا ، بچے کی نعش حادثے کے فوری بعد پانی میں ڈوبے ہوئے ہیلی کاپٹر میں پائی گئی تھی جبکہ باقی تین افراد پانی کی لہروں میں بہہ گئے اور ان کی نعش کئی ہفتوں بعد تلاش کرلی گئی ۔

اوگر نے کہا کہ ہیلی کاپٹر نے موسم سرما کی بعد دوپہر دیر گئے پرواز کی تھی ، اس وقت اندھیرا تقریبا چھا گیا تھا اور حد نگاہ محدود تھی ، اس بارے میں تشویش پائی جاتی ہے کہ پائلٹ نے شراب پی رکھی تھی اوگر نے کہا کہ اس کی شراب نوشی بھی وجہ ہوسکتی ہے لیکن یہ کوئی اہم عنصر نہیں ہے۔ کوک نے حادثے سے ایک روز قبل 30ملین یورو(33ملین ڈالر) میں 65ہیکٹر اسٹیٹ کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا ، وہ بورڈیوکس کے انگور پیدا کرنیوالے علاقے فرونسک میں انگور پیدا کرنے والے باغ کی خریداری میں سرمایہ کاری کرنیوالا تازہ ترین چینی تھا ، یہ علاقہ مقتدر سینٹ ایمیلسن ڈومین کے قریب واقع ہے۔

دولت مند چینی عمدہ فرانسیسی شراب چھکنے والے بن گئے ہیں اور ان کی خریداری کی قوت کی وجہ سے بعض شرابوں کی قیمتیں ریکارڈ حد تک بڑھ گئی ہیں ، وہ اب فرانسیسی انگوروں والے باغات خریدنے کی طرف مائل ہورہے ہیں۔