داعش کی پیش قدمی شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ سے دوہزار سے زائد افراد کو نکال لیا گیا

پیر 6 اپریل 2015 03:51

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء)دمشق میں یرموک فلسطینی پناہ گزین کیمپ سے دو ہزار کے قریب افراد کو نکال لیا گیا ہے جب دولت اسلامیہ گروپ نے اس کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کرلیا ، یہ بات ایک فلسطینی اہلکار نے اتوار کے روز فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتائی۔

(جاری ہے)

فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کے ایک اہلکار انور عبدالحادی نے بتایا کہ چار ہزار کے قریب خاندان اندازاً دو ہزار افراد کو جمعہ اور ہفتہ کے روز دو محفوظ سڑکوں کے ذریعے زہریہ ضلع پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں جو کہ فوج کے کنٹرول میں ہے۔

متعلقہ عنوان :