ماڈل ایان علی کیس،چئیرمین ایف بی آر کی کسٹمز ریونیو اور ان لینڈ ریونیو حکام کو بریفنگ، تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا

پیر 6 اپریل 2015 03:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق باجوہ کو ماڈل ایان علی کے کیس میں کسٹمز ریونیو اور ان لینڈ ریونیو کے اعلیٰ حکام نے بریفنگ دی جس میں ان کو کیس میں ہونے والی اب تک کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی کیس میں جاری تحقیقات سے کرنسی اسمگلنگ میں ملوث دیگر افراد تک رسائی ہونے کا امکان ہے چیئرمین ایف بی آر نے حکام کو ہدایت کی کہ اس کیس کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات جاری رکھی جائیں اور اس کیس کے حوالے سے کسی شخص پر ہاتھ نہ ڈالا جائے جب تک اس کیس میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ مل جائیں ۔

متعلقہ عنوان :